Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
اَ لَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ زِدۡنٰهُمۡ عَذَابًا فَوۡقَ الۡعَذَابِ بِمَا كَانُوۡا يُفۡسِدُوۡنَ‏ ﴿88﴾
جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم انہیں عذاب پر عذاب بڑھاتے جائیں گے یہ بدلہ ہوگا ان کی فتنہ پردازیوں کا ۔
الذين كفروا و صدوا عن سبيل الله زدنهم عذابا فوق العذاب بما كانوا يفسدون
Those who disbelieved and averted [others] from the way of Allah - We will increase them in punishment over [their] punishment for what corruption they were causing.
Jinhon ney kufur kiya aur Allah ki raah say roka hum unhen azab per azab barhatay jayen gay yeh badla hoga unn ki fitna pardaziyon ka.
جن لوگوں نے کفر اپنا لیا تھا ، اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا تھا ، ان کے عذاب پر ہم مزید عذاب کا اضافہ کرتے رہیں گے ، کیونکہ وہ فساد مچایا کرتے تھے ۔
جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم نے عذاب پر عذاب بڑھایا ( ف۲۰۰ ) بدلہ ان کے فساد کا ،
جن لوگوں نے خود کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے 85 اس فساد کے بدلے میں جو وہ دنیا میں برپا کرتے رہے ۔
جن لوگوں نے کفر کیا اور ( دوسروں کو ) اللہ کی راہ سے روکتے رہے ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کریں گے اس وجہ سے کہ وہ فساد انگیزی کرتے تھے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :85 یعنی ایک عذاب خود کفر کرنے کا اور دوسرا عذاب دوسروں کو راہ خدا سے روکنے کا ۔