Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
فَاِنِ انۡـتَهَوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿192﴾
اگر یہ باز آجائیں تو اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔
فان انتهوا فان الله غفور رحيم
And if they cease, then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
Agar yeh baaz aajyen to Allah Taalaa bakshney wala meharban hai.
پھر اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے
پھر اگر وہ باز رہیں ( ف۳۵۷ ) تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
پھر اگر وہ باز آجائیں ، تو جان لو کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 203
پھر اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :203 یعنی تم جس خدا پر ایمان لائے ہو ، اس کی صفت یہ ہے کہ بدتر سے بدتر مجرم اور گناہ گار کو بھی معاف کر دیتا ہے ، جبکہ وہ اپنی باغیانہ روش سے باز آجائے ۔ یہی صفت تم اپنے اندر بھی پیدا کرو ۔ تخلّقوا باخلاق اللہ ۔ تمہاری لڑائی انتقام کی پیاس بجھانے کے لیے نہ ہو بلکہ خدا کے دین کا راستہ صاف کرنے کے لیے ہو ۔ جب تک کوئی گروہ راہ خدا میں مزاحم رہے ، بس اسی وقت تک اس سے تمہاری لڑائی بھی رہے ، اور جب وہ اپنا رویہ چھوڑ دے ، تو تمہارا ہاتھ بھی پھر اس پر نہ اٹھے ۔