Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
يَوۡمَ تَاۡتِىۡ كُلُّ نَفۡسٍ تُجَادِلُ عَنۡ نَّفۡسِهَا وَتُوَفّٰى كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏ ﴿111﴾
جس دن ہر شخص اپنی ذات کے لئے لڑتا جھگڑتا آئے اور ہر شخص کو اس کے کئے ہوئے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر ( مطلقاً ) ظلم نہ کیا جائے گا ۔
يوم تاتي كل نفس تجادل عن نفسها و توفى كل نفس ما عملت و هم لا يظلمون
On the Day when every soul will come disputing for itself, and every soul will be fully compensated for what it did, and they will not be wronged.
Jis din her shaks apni zaat kay liye larta jhagarta aaye aur her shaks ko uss kay kiye huye aemaal ka poora badla diya jaye ga aur logon per ( mutlaqan ) zulm na kiya jaye ga.
یہ سب کچھ اس دن ہوگا جب ہر شخص اپنے دفاع کی باتیں کرتا ہوا آئے گا اور ہر ہر شخص کو اس کے سارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔
جس دن ہر جان اپنی ہی طرف جھگڑتی آئے گی ( ف۲۵٤ ) اور ہر جان کو اس کا کیا پورا بھردیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا ( ف۲۵۵ )
﴿ان سب کا فیصلہ اس دن ہوگا﴾ جب کہ ہر متنفس اپنے ہی بچاؤ کی فکر میں لگا ہوا ہوگا اور ہر ایک کو اس کے کیے کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا اور کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہونے پائے گا ۔
وہ دن ( یاد کریں ) جب ہر شخص محض اپنی جان کی طرف سے ( دفاع کے لئے ) جھگڑتا ہوا حاضر ہوگا اور ہر جان کو جو کچھ اس نے کیا ہوگا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا