Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيۡكُمُ الۡمَيۡتَةَ وَ الدَّمَ وَلَحۡمَ الۡخِنۡزِيۡرِ وَمَاۤ اُهِلَّ لِغَيۡرِ اللّٰهِ بِهٖ‌ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿115﴾
تم پر صرف مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا جائے حرام ہیں پھر اگر کوئی شخص بے بس کر دیا جائے نہ وہ خواہشمند ہو اور نہ حد سے گزر جانے والا ہو تو یقیناً اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے ۔
انما حرم عليكم الميتة و الدم و لحم الخنزير و ما اهل لغير الله به فمن اضطر غير باغ و لا عاد فان الله غفور رحيم
He has only forbidden to you dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah . But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
Tum per sirf murdaar aur khoon aur sooar ka gosht aur jiss cheez per Allah kay siwa doosray ka naam pukara jaye haram hain phir agar koi shaks bey bus ker diya jaye na woh khuwaish mand ho aur na hadd say guzrney wala ho to yaqeenan Allah bakhshney wala reham kerney wala hai.
اس نے تو تمہارے لیے بس مردار ، خون ، خنزیر کا گوشت اور وہ جانور حرام کیا ہے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو ۔ البتہ جو شخص بھوک سے بالکل بے تاب ہو ، لذت حاصل کرنے کے لیے نہ کھائے ، اور ( ضرورت کی ) حد سے آگے نہ بڑھے تو اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔ ( ٥٠ )
تم پر تو یہی حرام کیا ہے مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جس کے ذبح کرتے وقت غیر خدا کا نام پکارا گیا ( ف۲٦۵ ) پھر جو لاچار ہو ( ف۲٦٦ ) نہ خواہش کرتا اور نہ حد سے بڑھتا ( ف۲٦۷ ) تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے وہ ہے مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ۔ البتہ بھوک سے مجبور ہو کر اگر کوئی ان چیزوں کو کھالے ، بغیر اس کے کہ وہ قانون الٰہی کی خلاف ورزی کا خواہش مند ہو ، یا حد ضرورت سے تجاوز کا مرتکب ہو ، تو یقینا اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 115
اس نے تم پر صرف مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ ( جانور ) جس پر ذبح کرتے وقت غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو ، حرام کیا ہے ، پھر جو شخص حالتِ اضطرار ( یعنی انتہائی مجبوری کی حالت ) میں ہو ، نہ ( طلبِ لذت میں احکامِ الٰہی سے ) سرکشی کرنے والا ہو اور نہ ( مجبوری کی حد سے ) تجاوز کرنے والا ہو ، تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :115 یہ حکم سورہ بقرہ آیت نمبر ۳ ، سورہ مائدہ آیت نمبر ۱۷۳ اور سورہ انعام آیت نمبر ۳۵ میں بھی گزر چکا ہے ۔