Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
مَتَاعٌ قَلِيۡلٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏ ﴿117﴾
انہیں بہت معمولی فائدہ ملتا ہے اور ان کے لئے ہی دردناک عذاب ہے ۔
متاع قليل و لهم عذاب اليم
[It is but] a brief enjoyment, and they will have a painful punishment.
Enhen boht mamooli faeeda milta hai aur inn kay liye dard naak azab hai.
۔ ( دنیا میں ) انہیں جو عیش حاصل ہے ، وہ بہت تھوڑا سا ہے ، اور ان کے لیے دردناک عذاب تیار ہے ۔
تھوڑا برتنا ہے ( ف۲٦۹ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ( ف۲۷۰ )
دنیا کا عیش چند روزہ ہے ۔ آخر کار ان کے لیے دردناک سزا ہے ۔ 117
فائدہ تھوڑا ہے مگر ان کے لئے عذاب ( بڑا ) دردناک ہے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :117 یہ پورا پیراگراف ان اعتراضات کے جواب میں ہے جو مذکورہ بالا حکم پر کیے جا رہے تھے ۔ کفار مکہ کا پہلا اعتراض یہ تھا کہ بنی اسرائیل کی شریعت میں تو اور بھی بہت سی چیزیں حرام ہیں جن کو تم نے حلال کر رکھا ہے ۔ اگر وہ شریعت خدا کی طرف سے تھی تو تم خود اس کی خلاف ورزی کر رہے ہو ۔ اور اگر وہ بھی خدا کی طرف سے تھی اور یہ تمہاری شریعت بھی خدا کی طرف سے ہے تو دونوں میں یہ اختلاف کیسا ہے؟ دوسرا اعتراض یہ تھا کہ بنی اسرائیل کی شریعت میں سبت کی حرمت کا جو قانون تھا اس کو بھی تم نے اڑا دیا ہے ۔ یہ تمہارا اپنا خود مختارانہ فعل ہے یا اللہ ہی نے اپنی دو شریعتوں میں دو متضاد حکم دے رکھے ہیں؟