Surah

Information

Surah ID #17
Total Verses 111 Ayaat
Rukus 12
Sajdah 1
Actual Order #50
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
Surah 17: Al-Isra' Ayat #3
ذُرِّيَّةَ مَنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَبۡدًا شَكُوۡرًا‏ ﴿3﴾
O descendants of those We carried [in the ship] with Noah. Indeed, he was a grateful servant.
اے ان لوگوں کی اولاد! جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کر دیا تھا ، وہ ہمارا بڑا ہی شکر گزار بندہ تھا ۔

More translations & tafseer

ذرية من حملنا مع نوح انه كان عبدا شكورا
O descendants of those We carried [in the ship] with Noah. Indeed, he was a grateful servant.
Aey unn logon ki aulad! Jinhen hum ney nooh kay sath sawar ker diya tha woh humara bara hi shukar guzaar banda tha.
اے ان لوگوں کی اولاد جن کو ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھا ۔ ( ٢ ) اور وہ بڑے شکر گذار بندے تھے ۔
اے ان کی اولاد! جن کو ہم نے نوح کے ساتھ ( ف۸ ) سوار کیا بیشک وہ بڑا شکرا گزار بندہ تھا ( ف۹ )
تم ان لوگوں کی اولاد ہو جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا ، 4 اور نوح ( علیہ السلام ) ایک شکر گزار بندہ تھا ،
۔ ( اے ) ان لوگوں کی اولاد جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ ( کشتی میں ) اٹھا لیا تھا ، بیشک نوح ( علیہ السلام ) بڑے شکر گزار بندے تھے
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :4 یعنی نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی اولاد ہونے حیثیت سے تمہارے شایاںِ شان یہی ہے کہ تم صرف ایک اللہ ہی کو اپنا وکیل بناؤ ، کیونکہ جن کی تم اولاد ہو وہ اللہ ہی کو وکیل بنانے کی بدولت طوفان کی تباہی سے بچے تھے ۔