Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَمَنۡ اَرَادَ الۡاٰخِرَةَ وَسَعٰى لَهَا سَعۡيَهَا وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰۤٮِٕكَ كَانَ سَعۡيُهُمۡ مَّشۡكُوۡرًا‏ ﴿19﴾
اور جس کا ارادہ آخرت کا ہو اور جیسی کوشش اس کے لئے ہونی چاہئے ، وہ کرتا بھی ہو اور وہ با ایمان بھی ہو ، پس یہی لوگ ہیں جن کی کوشش کی اللہ کے ہاں پوری قدر دانی کی جائے گی ۔
و من اراد الاخرة و سعى لها سعيها و هو مؤمن فاولىك كان سعيهم مشكورا
But whoever desires the Hereafter and exerts the effort due to it while he is a believer - it is those whose effort is ever appreciated [by Allah ].
Aur jiss ka irada aakhirat ka ho aur jaisi kosish uss kay liye honi chahaye woh kerta bhi ho aur woh baa eman bhi ho pus yehi log hain jin ki kosish ki Allah kay haan poori qadar daani ki jaye gi.
اور جو شخص آخرت ( کا فائدہ ) چاہے اور اس کے لیے ویسی ہی کوشش کرے جیسی اس کے لیے کرنی چاہے ، جبکہ وہ مومن بھی ہو ، تو ایسے لوگوں کی کوشش کی پوری قدر دانی کی جائے گی ۔
اور جو آخرت چاہے اور اس کی سی کوشش کرے ( ف۵۱ ) اور ہو ایمان والا تو انھیں کی کوشش ٹھکانے لگی ، ( ف۵۲ )
اور جو آخرت کا خواہشمند ہو اور اس کے لیے سعی کرے جیسی کہ اس کے لیے سعی کرنی چاہیے ، اور ہو وہ مومن ، تو ایسے ہر شخص کی سعی مشکور ہوگی ۔ 21
اور جو شخص آخرت کا خواہش مند ہوا اور اس نے اس کے لئے اس کے لائق کوشش کی اور وہ مومن ( بھی ) ہے تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش مقبولیت پائے گی
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :21 یعنی اس کے کام کی قدر کی جائے گی اور جتنی اور جیسی کوشش بھی اس نے آخرت کی کامیابی کے لیے کی ہوگی اس کا پھل وہ ضرور پائے گا ۔