Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَاَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ اِذَا كِلۡتُمۡ وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِ‌ؕ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ وَّاَحۡسَنُ تَاۡوِيۡلًا‏ ﴿35﴾
اور جب ناپنے لگو تو بھر پورے پیمانے سے ناپو اور سیدھی ترازو سے تولا کرو ۔ یہی بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت اچھا ہے ۔
و اوفوا الكيل اذا كلتم و زنوا بالقسطاس المستقيم ذلك خير و احسن تاويلا
And give full measure when you measure, and weigh with an even balance. That is the best [way] and best in result.
Aur jab naapney lago to bharpoor paymaney say naapo aur seedhi tarazoo say tola kero. Yehi behtar hai aur anjam kay lehaz say bhi boht acha hai.
اور جب کسی کو کوئی چیز پیمانے سے ناپ کر دو تو پورا ناپو ، اور تولنے کے لیے صحیح ترازو استعمال کرو ۔ یہی طریقہ درست ہے اور اسی کا انجام بہتر ہے ۔
اور ماپو تو پورا ماپو اور برابر ترازو سے تولو ، یہ بہتر ہے اور اس کا انجام اچھا
﴿١۲﴾ پیمانے سے دو تو پورا بھر کر دو ، اور تولو تو ٹھیک ترازو سے تولو ۔ 40 یہ اچھا طریقہ ہے اور بلحاظ انجام بھی یہی بہتر ہے ۔ 41
اور ناپ پورا رکھا کرو جب ( بھی ) تم ( کوئی چیز ) ناپو اور ( جب تولنے لگو تو ) سیدھے ترازو سے تولا کرو ، یہ ( دیانت داری ) بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے ( بھی ) خوب تر ہے
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :40 یہ ہدایت بھی صرف افراد کے باہمی معاملات تک محدود نہ رہی ، بلکہ اسلامی حکومت کے قیام کے بعد یہ حکومت کے فرائض میں داخل کی گئی کہ وہ منڈیوں اور بازاروں میں اوزان اور پیمانوں کی نگرانی کرے اور تطفیف کو بزور بند کر دے ۔ پھر اسی سے یہ وسیع اصول اخذ کیا گیا کہ تجارت اور معاشی لین دین میں ہر قسم کی بے ایمانیوں اور حق تلفیوں کا سد باب کرنا حکومت کے فرائض میں سے ہے ۔ سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :41 یعنی دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ دنیا میں اس کا انجام اس لیے بہتر ہے کہ اس سے باہمی اعتماد قائم ہوتا ہے ، بائع اور خریدار دونوں ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں ، اور یہ چیز انجام کار تجارت کے فروغ اور عام خوشحالی کی موجب ثابت ہوتی ہے ۔ رہی آخرت ، تو وہاں انجام کی بھلائی کا سارا دارومدار ہی ایمان اور خدا ترسی پر ہے ۔