Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لِيَذَّكَّرُوۡا ؕ وَمَا يَزِيۡدُهُمۡ اِلَّا نُفُوۡرًا‏ ﴿41﴾
ہم نے تو اس قرآن میں ہر ہر طرح بیان فرما دیا کہ لوگ سمجھ جائیں لیکن اس سے انہیں تو نفرت ہی بڑھتی ہے ۔
و لقد صرفنا في هذا القران ليذكروا و ما يزيدهم الا نفورا
And We have certainly diversified [the contents] in this Qur'an that mankind may be reminded, but it does not increase the disbelievers except in aversion.
Hum ney to iss quran mein her her tarah biyan farma diya kay log samajh jayen lekin iss say enhen to nafrat hi barhti hai.
اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے وضاحتیں کی ہیں ، تاکہ لوگ ہوش میں آئیں ، مگر یہ لوگ ہیں کہ اس سے ان کے بدکنے ہی میں اور اضافہ ہورہا ہے ۔
اور بیشک ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان فرمایا ( ف۹۰ ) کہ وہ سمجھیں ( ف۹۱ ) اور اس سے انھیں نہیں بڑھتی مگر نفرت ( ف۹۲ )
ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے لوگوں کو سمجھایا کہ ہوش میں آئیں ، مگر وہ حق سے اور زیادہ دور ہی بھاگے جا رہے ہیں ۔
اور بیشک ہم نے اس قرآن میں ( حقائق اور نصائح کو ) انداز بدل کر بار بار بیان کیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں ، مگر ( منکرین کا عالم یہ ہے کہ ) اس سے ان کی نفرت ہی مزید بڑھتی جاتی ہے
دلائل کے ساتھ ہدایت اس پاک کتاب میں ہم نے تمام مثالیں کھول کھول کر بیان فرما دی ہیں ۔ وعدے وعید صاف طور پر مذکور ہیں تاکہ لوگ برائیوں سے اور اللہ کی نافرمانیوں سے بچیں ۔ لیکن تاہم ظالم لوگ تو حق سے نفرت رکھتے اور اس سے دور بھاگنے میں ہی بڑھ رہے ہیں ۔