Surah

Information

Surah ID #17
Total Verses 111 Ayaat
Rukus 12
Sajdah 1
Actual Order #50
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
Surah 17: Al-Isra' Ayat #51
اَوۡ خَلۡقًا مِّمَّا يَكۡبُرُ فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ‌ۚ فَسَيَـقُوۡلُوۡنَ مَنۡ يُّعِيۡدُنَا‌ ؕ قُلِ الَّذِىۡ فَطَرَكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ‌ ۚ فَسَيُنۡغِضُوۡنَ اِلَيۡكَ رُءُوۡسَهُمۡ وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هُوَ‌ ؕ قُلۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ قَرِيۡبًا‏ ﴿51﴾
Or [any] creation of that which is great within your breasts." And they will say, "Who will restore us?" Say, "He who brought you forth the first time." Then they will nod their heads toward you and say, "When is that?" Say, "Perhaps it will be soon -
یا کوئی اور ایسی خلقت جو تمہارے دلوں میں بہت ہی سخت معلوم ہو ، پھر وہ یہ پوچھیں کہ کون ہے جو دوبارہ ہماری زندگی لوٹائے؟ جواب دیں کہ وہی اللہ جس نے تمہیں اول بار پیدا کیا ، اس پر وہ اپنے سر ہلا ہلا کر آپ سے دریافت کریں گے کہ اچھا یہ ہے کب؟ تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وہ ( ساعت ) قریب ہی آن لگی ہو ۔

More translations & tafseer

او خلقا مما يكبر في صدوركم فسيقولون من يعيدنا قل الذي فطركم اول مرة فسينغضون اليك رءوسهم و يقولون متى هو قل عسى ان يكون قريبا
Or [any] creation of that which is great within your breasts." And they will say, "Who will restore us?" Say, "He who brought you forth the first time." Then they will nod their heads toward you and say, "When is that?" Say, "Perhaps it will be soon -
Ya koi aur aisi khulqat jo tumharay dilon mein boht hi sakht maloom ho phir woh yeh poochen kay kaun hai jo doobara humari zindagi lotaye? Aap jawab dey den kay wohi Allah jiss ney tumhen awal martaba peda kiya iss per woh apney sir hila hila ker aap say daryaft keren gay kay acha yeh hai kab? To aap jawab dey den kay kiya ajab kay woh ( sa’at ) qareeb hi aan lagi ho.
یا کوئی اور ایسی مخلوق بن جاؤ جس کے بارے میں تم دل میں سوچتے ہو کہ ( اس کا زندہ ہونا ) اور بھی مشکل ہے ، ( پھر بھی تمہیں زندہ کردیا جائے گا ) اب وہ کہیں گے کہ : کون ہمیں دوبارہ زندہ کرے گا؟ کہہ دو کہ : وہی زندہ کرے گا جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا ۔ ( ٢٧ ) پھر وہ تمہارے سامنے سر ہلا ہلا کر کہیں گے کہ : ایسا کب ہوگا؟ کہہ دینا کہ : کیا بعید ہے کہ وہ وقت قریب ہی آگیا ہو ۔
یا اور کوئی مخلوق جو تمہارے خیال میں بڑی ہو ( ۱۰٤ ) تو اب کہیں گے ہمیں کون پھر پیدا کرتے گا ، تم فرماؤ وہی جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا ، تو اب تمہاری طرف مسخرگی سے سر ہِلا کر کہیں گے یہ کب ہے ( ف۱۰۵ ) تم فرماؤ شاید نزدیک ہی ہو ،
یا اس سے بھی زیادہ سخت کوئی چیز جو تمہارے ذہن میں قبول حیات سے بعید تر ہو“﴿پھر بھی تم اٹھ کر رہو گے﴾ ۔ وہ ضرور پوچھیں گے کون ہے وہ جو ہمیں پھر زندگی کی طرف پلٹا کر لائے گا ؟ “ جواب میں کہو” وہی جس نے پہلی بار تم کو پیدا کیا ۔ “ وہ سر ہلا ہلا کر پوچھیں 55 گے” اچھا ، تو یہ ہوگا کب؟ “ تم کہو” کیا عجب ، وہ وقت قریب ہی آلگا ہو ۔
یا کوئی ایسی مخلوق جو تمہارے خیال میں ( ان چیزوں سے بھی ) زیادہ سخت ہو ( کہ اس میں زندگی پانے کی بالکل صلاحیت ہی نہ ہو ) ، پھر وہ ( اس حال میں ) کہیں گے کہ ہمیں کون دوبارہ زندہ کرے گا؟ فرما دیجئے: وہی جس نے تمہیں پہلی بار پیدا فرمایا تھا ، پھر وہ ( تعجب اور تمسخر کے طور پر ) آپ کے سامنے اپنے سر ہلا دیں گے اور کہیں گے: یہ کب ہوگا؟ فرما دیجئے: امید ہے جلد ہی ہو جائے گا
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :55 انغاض کے معنی ہیں سر کو اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر کی طرف بلانا ، جس طرح اظہار تعجب کے لیے ، یا مذاق اڑانے کے لیے آدمی کرتا ہے ۔