Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَقُلۡ جَآءَ الۡحَـقُّ وَزَهَقَ الۡبَاطِلُ‌ؕ اِنَّ الۡبَاطِلَ كَانَ زَهُوۡقًا‏ ﴿81﴾
اور اعلان کر دے کہ حق آچکا اور ناحق نابود ہوگیا ۔ یقیناً باطل تھا بھی نابود ہونے والا ۔
و قل جاء الحق و زهق الباطل ان الباطل كان زهوقا
And say, "Truth has come, and falsehood has departed. Indeed is falsehood, [by nature], ever bound to depart."
Aur ailaan kerdey kay haq aa chuka aur na haq nabood hogaya. Yaqeenan baatil tha bhi nabood honey wala.
اور کہو کہ : حق آن پہنچا ، اور باطل مٹ گیا ، اور یقینا باطل ایسی ہی چیز ہے جو مٹنے والی ہے ۔ ( ٤٨ )
اور فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا ( ف۱۷۷ ) بیشک باطل کو مٹنا ہی تھا ( ف۱۷۸ )
اور اعلان کر دو کہ حق آگیا اور باطل مٹ گیا ، باطل تو مٹنے ہی والا ہے ۔ 101
اور فرما دیجئے: حق آگیا اور باطل بھاگ گیا ، بیشک باطل نے زائل و نابود ہی ہو جانا ہے
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :101 یہ اعلان اس وقت کیا گیا تھا جبکہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد مکہ چھوڑ کر حبشہ میں پناہ گزین تھی ، اور باقی مسلمان سخت بیکسی و مظلومی کی حالت میں مکہ اور اطراف مکہ میں زندگی بسر کر رہے تھے اور خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہر وقت خطرے میں تھی ۔ اس وقت بظاہر باطل ہی کا غلبہ تھا اور غلبہ حق کے آثار کہیں دور دور نظر نہ آتے تھے ۔ مگر اسی حالت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دے دیا گیا کہ تم صاف صاف ان باطل پرستوں کو سنا دو کہ حق آگیا اور باطل مٹ گیا ۔ ایسے وقت میں یہ عجیب اعلان لوگوں کو محض زبان کا پھاگ محسوس ہوا اور انہوں نے اسے ٹھٹھوں میں اڑا دیا ۔ مگر اس پر نو برس ہی گزرے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی شہر مکہ میں فاتح کی حیثیت سے داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبے میں جا کر اس باطل کو مٹا دیا جو تین سو ساٹھ بتوں کی صورت میں وہاں سجا رکھا تھا ۔ بخاری میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ فتح مکہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کعبے کے بتوں پر ضرب لگا رہے تھے اور آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری تھے کہ جآء الحق وزھق الباطل ان الباطل کان زھوقا ۔ جآء الحق ومایُبدءُ الباطل ومایُعید ۔