Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ فَاَبٰٓى اَكۡثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوۡرًا‏ ﴿89﴾
ہم نے تو اس قرآن میں لوگوں کے سمجھنے کے لئے ہر طرح سے مثالیں بیان کر دی ہیں ، مگر اکثر لوگ انکار سے باز نہیں آتے ۔
و لقد صرفنا للناس في هذا القران من كل مثل فابى اكثر الناس الا كفورا
And We have certainly diversified for the people in this Qur'an from every [kind] of example, but most of the people refused [anything] except disbelief.
Hum ney to iss quran mein logon kay samjhney kay liye her tarah say tamam misalen biyan ker di hain magar aksat log inkar say baaz nahi aatay.
اور ہم نے انسانوں کی بھلائی کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی حکمت کی باتیں طرح طرح سے بیان کی ہیں ، پھر بھی اکثر لوگ انکار کے سوا کسی اور بات پر راضی نہیں ہیں ۔
اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہم قسم کی مثل طرح طرح بیان فرمائی تو اکثر آدمیوں نے نہ مانا مگر ناشکری کرنا ( ف۱۹۳ )
ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر لوگ انکار ہی پر جمے رہے ۔
اور بیشک ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثال ( مختلف طریقوں سے ) بار بار بیان کی ہے مگر اکثر لوگوں نے ( اسے ) قبول نہ کیا ( یہ ) سوائے ناشکری کے ( اور کچھ نہیں )