Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَّيَقُوۡلُوۡنَ سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنۡ كَانَ وَعۡدُ رَبِّنَا لَمَفۡعُوۡلًا‏ ﴿108﴾
اور کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک ہے ، ہمارے رب کا وعدہ بلا شک و شبہ پورا ہو کر رہنے والا ہی ہے ۔
و يقولون سبحن ربنا ان كان وعد ربنا لمفعولا
And they say, "Exalted is our Lord! Indeed, the promise of our Lord has been fulfilled."
Aur kehtay hain kay humara rab pak hai humaray rab ka wada bila shak-o-shuba poora ho ker rehney wala hi hai.
اور کہتے ہیں : پاک ہے ہمارا پروردگار ! بیشک ہمارے پروردگار کا وعدہ تو پورا ہی ہو کر رہتا ہے ۔ ( ٥٤ )
اور کہتے ہیں پاکی ہے ہمارے رب کو بیشک ہمارے اب کا وعدہ پورا ہوتا تھا ( ف۲۲۷ )
اور پکار اٹھتے ہیں پاک ہے ہمارا رب ، اس کا وعدہ تو پورا ہونا ہی تھا ۔ 121
اور کہتے ہیں: ہمارا رب پاک ہے ، بیشک ہمارے رب کا وعدہ پورا ہو کر ہی رہنا تھا
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :121 یعنی قرآن کو سن کر وہ فورا سمجھ جاتے ہیں کہ جس نبی کے آنے کا وعدہ پچھلے انبیاء علیہم السلام کے صحیفوں میں کیا گیا تھا وہ آگیا ہے ۔