Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَيَخِرُّوۡنَ لِلۡاَذۡقَانِ يَبۡكُوۡنَ وَيَزِيۡدُهُمۡ خُشُوۡعًا ۩‏ ﴿109﴾
وہ اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور خشوع اور خضوع بڑھا دیتا ہے ۔
و يخرون للاذقان يبكون و يزيدهم خشوعا
And they fall upon their faces weeping, and the Qur'an increases them in humble submission.
Woh apni thoriyon kay bal rotay huye sajday mein gir partay hain aur yeh quran unn ki aajzi aur khushoo aur khuzoo barha deta hai.
اور وہ روتے ہوئے ٹھوڑیوں کے بل گرجاتے ہیں اور یہ ( قرآن ) ان کے دلوں کی عاجزی کو اور بڑھا دیتا ہے ۔ ( ٥٥ )
اور تھوڑی کے بل گرتے ہیں ( ف۲۲۸ ) روتے ہوئے اور یہ قرآن ان کے دل کا جھکنا بڑھاتا ہے ، ( ف۲۲۹ ) ( السجدة ) ٤
اور وہ منہ کے بل روتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اسے سن کو ان کا خشوع اور بڑھ جاتا ہے ۔ 122 السجدة ٤
اور ٹھوڑیوں کے بل گریہ و زاری کرتے ہوئے گر جاتے ہیں ، اور یہ ( قرآن ) ان کے خشوع و خضوع میں مزید اضافہ کرتا چلا جاتا ہے
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :122 صالحین اہل کتاب کے اس رویے کا ذکر قرآن مجید میں متعدد مقامات پر کیا گیا ہے ۔ مثلا آل عمران آیات ١١۳ تا ١١۵ ، ١۹۹ ۔ اور المائدہ آیات ۸۲ ۔ ۸۵ ۔