Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
اِنَّهُمۡ اِنۡ يَّظۡهَرُوۡا عَلَيۡكُمۡ يَرۡجُمُوۡكُمۡ اَوۡ يُعِيۡدُوۡكُمۡ فِىۡ مِلَّتِهِمۡ وَلَنۡ تُفۡلِحُوۡۤا اِذًا اَبَدًا‏ ﴿20﴾
اگر یہ کافر تم پر غلبہ پا لیں تو تمہیں سنگسار کر دیں گے یا تمہیں پھر اپنے دین میں لوٹا لیں گے اور پھر تم کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکو گے ۔
انهم ان يظهروا عليكم يرجموكم او يعيدوكم في ملتهم و لن تفلحوا اذا ابدا
Indeed, if they come to know of you, they will stone you or return you to their religion. And never would you succeed, then - ever."
Agar yeh kafir tum per ghalba paa len to tumhen sangsaar ker den gay ya tumhen phir apney deen mein lota len gay aur phir tum kabhi bhi kaamyaab na hosako gay.
کیونکہ اگر ان ( شہر کے ) لوگوں کو تمہاری خبر مل گئی تو یہ تمہیں پتھراؤ کر کے ہلاک کر ڈالیں گے ، یا تمہیں اپنے دین میں واپس آنے کے لیے مجبور کریں گے ، اور ایسا ہوا تو تمہیں کبھی فلاح نہیں مل سکے گی ۔
بیشک اگر وہ تمہیں جان لیں گے تو تمہیں پتھراؤ کریں گے ( ف۳۳ ) یا اپنے دین ( ف۳٤ ) میں پھیر لیں گے اور ایسا ہوا تو تمہارا کبھی بھلا نہ ہوگا ،
اگر کہیں ان لوگوں کا ہاتھ ہم پر پڑ گیا تو بس سنگسار ہی کر ڈالیں گے ، یا پھر زبر دستی ہمیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے ، اور ایسا ہوا تو ہم کبھی فلاح نہ پاسکیں گے ۔ ۔ ۔ ۔
بیشک اگر انہوں نے تم ( سے آگاہ ہو کر تم ) پر دسترس پالی تو تمہیں سنگسار کر ڈالیں گے یا تمہیں ( جبرًا ) اپنے مذہب میں پلٹا لیں گے اور ( اگر ایسا ہو گیا تو ) تب تم ہرگز کبھی بھی فلاح نہیں پاؤ گے