Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
قُلِ اللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا لَبِثُوۡا‌ ۚ لَهٗ غَيۡبُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ ؕ اَبۡصِرۡ بِهٖ وَاَسۡمِعۡ‌ ؕ مَا لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ وَّلِىٍّ  وَّلَا يُشۡرِكُ فِىۡ حُكۡمِهٖۤ اَحَدًا‏ ﴿26﴾
آپ کہہ دیں اللہ ہی کو ان کے ٹھہرے رہنے کی مدت کا بخوبی علم ہے ، آسمانوں اور زمینوں کا غیب صرف اسی کو حاصل ہے وہ کیا ہی اچھا دیکھنے سننے والا ہے سوائے اللہ کے ان کا کوئی مددگار نہیں ، اللہ تعالٰی اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔
قل الله اعلم بما لبثوا له غيب السموت و الارض ابصر به و اسمع ما لهم من دونه من ولي و لا يشرك في حكمه احدا
Say, " Allah is most knowing of how long they remained. He has [knowledge of] the unseen [aspects] of the heavens and the earth. How Seeing is He and how Hearing! They have not besides Him any protector, and He shares not His legislation with anyone."
Aap keh den Allah hi ko unn kay thehray rehney ki muddat ka ba-khoobi ilm hai aasmanon aur zaminon ka ghaib sirf ussi ko hasil hai woh kiya hi acha dekhney aur sunnay wala hai. Siwaye Allah kay unn ka koi madadgaar nahi Allah Taalaa apney hukum mein kissi ko shareeq nahi kerta.
۔ ( اگر کوئی اس میں بحث کرے تو ) کہہ دو کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت ( سوتے ) رہے ۔ ( ٢٠ ) آسمانوں اور زمین کے سارے بھید اسی کے علم میں ہیں ۔ وہ کتنا دیکھنے والا ، اور کتنا سننے والا ہے ۔ اس کے سوا ان کا کوئی رکھوالا نہیں ہے ، اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔
تم فرماؤ اللہ خوب جانتا ہے وہ جتنا ٹھہرے ( ف۵۳ ) اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمینوں کے سب غیب ، وہ کیا ہی دیکھتا اور کیا ہی سنتا ہے ( ف۵٤ ) اس کے سوا ان کا ( ف۵۵ ) کوئی والی نہیں ، اور وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا ،
تم کہو ، اللہ ان کے قیام کی مدت زیادہ جانتا ہے ، آسمانوں اور زمین کے سب پوشیدہ احوال اسی کو معلوم ہیں ، کیا خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سننے والا! زمین و آسمان کی مخلوقات کا کوئی خبرگیر اس کے سوا نہیں ، اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔
فرما دیجئے: اﷲ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت ( وہاں ) ٹھہرے رہے ، آسمانوں اور زمین کی ( سب ) پوشیدہ باتیں اسی کے علم میں ہیں ، کیا خوب دیکھنے والا اور کیاخوب سننے والا ہے ، اس کے سوا ان کا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک فرماتا ہے