Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
هُنَالِكَ الۡوَلَايَةُ لِلّٰهِ الۡحَـقِّ‌ؕ هُوَ خَيۡرٌ ثَوَابًا وَّخَيۡرٌ عُقۡبًا‏ ﴿44﴾
یہیں سے ( ثابت ہے ) کہ اختیارات اللہ برحق کے لئے ہیں وہ ثواب دینے اور انجام کے اعتبار سے بہت ہی بہتر ہے ۔
هنالك الولاية لله الحق هو خير ثوابا و خير عقبا
There the authority is [completely] for Allah , the Truth. He is best in reward and best in outcome.
Yahin say ( sabit hai ) kay ikhtiyaraat Allah bar-haq kay liye hain woh sawab denay aur anjam kay aitbaar say both hi behtar hai.
ایسے موقع پر ( آدمی کو پتہ چلتا ہے کہ ) مدد کا سارا اختیار سچے اللہ کو حاصل ہے ۔ وہی ہے جو بہتر ثواب دیتا اور بہتر انجام دکھاتا ہے ۔
یہاں کھلتا ہے ( ف۹۲ ) کہ اختیار سچے اللہ کا ہے ، اس کا ثواب سب سے بہتر اور اسے ماننے کا انجام سب سے بھلا ،
اس وقت معلوم ہوا کہ کارسازی کا اختیار خدائے برحق ہی کے لیے ہے ، انعام وہی بہتر ہے جو وہ بخشے اور انجام وہی بخیر ہے جو وہ دکھائے ۔ ؏5
یہاں ( پتہ چلتا ہے ) کہ سب اختیار اﷲ ہی کا ہے ( جو ) حق ہے ، وہی بہتر ہے انعام دینے میں اور وہی بہتر ہے انجام کرنے میں