Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
قَالَ ذٰ لِكَ مَا كُنَّا نَبۡغِ ‌‌ۖ  فَارۡتَدَّا عَلٰٓى اٰثَارِهِمَا قَصَصًا ۙ‏ ﴿64﴾
موسٰی نے کہا یہی تھا ، جس کی تلاش میں ہم تھے چناچہ وہیں سے اپنے قدموں کے نشان ڈھونڈتے ہوئے واپس لوٹے ۔
قال ذلك ما كنا نبغ فارتدا على اثارهما قصصا
[Moses] said, "That is what we were seeking." So they returned, following their footprints.
Musa ney kaha yehi tha jiss ki talash mein hum thay chunacha wahin say apney qadmon kay nishan dhoondtay huye wapis lotay.
موسی نے کہا : اسی بات کی تو ہمیں تلاش تھی ۔ ( ٣٥ ) چنانچہ دونوں اپنے قدموں کے نشان دیکھتے ہوئے واپس لوٹے ۔
موسیٰ نے کہا یہی تو ہم چاہتے تھے ( ف۱٤۳ ) تو پیچھے پلٹے اپنے قدموں کے نشان دیکھتے ،
موسیٰ ( علیہ السلام ) نے کہا اسی کی تو ہمیں تلاش تھی ۔ “ 58 چنانچہ وہ دونوں اپنے نقش قدم پر پھر واپس ہوئے
موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: یہی وہ ( مقام ) ہے ہم جسے تلاش کر رہے تھے ، پس دونوں اپنے قدموں کے نشانات پر ( وہی راستہ ) تلاش کرتے ہوئے ( اسی مقام پر ) واپس پلٹ آئے
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :58 یعنی منزل مقصود کا یہی نشان تو ہم کو بتایا گیا تھا ۔ اس سے خود بخود یہ اشارہ نکلتا ہے کہ حضرت موسیٰ کا یہ سفر اللہ تعالیٰ کے حکم سے تھا اور ان کو منزل مقصود کی علامت یہی بتائی گئی تھی کہ جہاں ان کے ناشتے کی مچھلی غائب ہو جائے وہی مقام اس بندے کی ملاقات کا ہے جس سے ملنے کے لیے وہ بھیجے گئے تھے ۔