Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنِكَ‌‌ ۚ سَاُنَـبِّئُكَ بِتَاۡوِيۡلِ مَا لَمۡ تَسۡتَطِعْ عَّلَيۡهِ صَبۡرًا‏ ﴿78﴾
اس نے کہا بس یہ جدائی ہے میرے اور تیرے درمیان ، اب میں تجھے ان باتوں کی اصلیت بھی بتا دونگا جس پر تجھ سے صبر نہ ہو سکا ۔
قال هذا فراق بيني و بينك سانبك بتاويل ما لم تستطع عليه صبرا
[Al-Khidh r] said, "This is parting between me and you. I will inform you of the interpretation of that about which you could not have patience.
Uss ney kaha bus yeh judaee hai meray aur teray darmiyan abb mein tujhay inn baton ki asliyat bhi bata doon ga jiss per tujh say sabar na ho saka.
انہوں نے کہا : لیجیے میرے اور آپ کے درمیان جدائی کا وقت آگیا ۔ اب میں آپ کو ان باتوں کا مقصد بتائے دیتا ہوں جن پر آپ سے صبر نہیں ہوسکا ۔
کہا یہ ( ف۱٦۵ ) میری اور آپ کی جدائی ہے اب میں آپ کو ان باتوں کا پھیر ( بھید ) بتاؤں گا جن پر آپ سے صبر نہ ہوسکا ( ف۱٦٦ )
اس نے کہا بس میرا تمہارا ساتھ ختم ہوا ۔ اب میں تمہیں ان باتوں کی حقیقت بتاتا ہوں جن پر تم صبر نہ کر سکے ۔
۔ ( خضرعلیہ السلام نے ) کہا: یہ میرے اور آپ کے درمیان جدائی ( کا وقت ) ہے ، اب میں آپ کو ان باتوں کی حقیقت سے آگاہ کئے دیتا ہوں جن پر آپ صبر نہیں کر سکے