Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
حَتّٰٓى اِذَابَلَغَ مَطۡلِعَ الشَّمۡسِ وَجَدَهَا تَطۡلُعُ عَلٰى قَوۡمٍ لَّمۡ نَجۡعَلْ لَّهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهَا سِتۡرًا ۙ‏ ﴿90﴾
یہاں تک کہ جب سورج نکلنے کی جگہ تک پہنچا تو اسے ایک ایسی قوم پر نکلتا پایا کہ ان کے لئے ہم نے اس سے اور کوئی اوٹ نہیں بنائی ۔
حتى اذا بلغ مطلع الشمس وجدها تطلع على قوم لم نجعل لهم من دونها سترا
Until, when he came to the rising of the sun, he found it rising on a people for whom We had not made against it any shield.
Yahan tak kay jab sooraj nikalney ki jagah tak phoncha to ussay aik aisi qom per nikalta hua paya kay unn kay liye hum ney uss say aur koi oat nahi banaee.
یہاں تک کہ جب وہ سورج کے طلوع ہونے کی جگہ پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ وہ ایک ایسی قوم پر طلوع ہورہا ہے جسے ہم نے اس ( کی دھوپ ) سے بچنے کے لیے کوئی اوٹ مہیا نہیں کی تھی ۔ ( ٤٦ )
یہاں تک کہ جب سورج نکلنے کی جگہ پہنچا ، اسے ایسی قوم پر نکلتا پایا جن کے لیے ہم نے سورج سے کوئی آڑ نہیں رکھی ( ف۱۹٤ )
یہاں تک کہ طلوع آفتاب کی حد تک جا پہنچا ۔ وہاں اس نے دیکھا کہ سورج ایک ایسی قوم پر طلوع ہو رہا ہے جس کےلیے دھوپ سے بچنے کا کوئی سامان ہم نے نہیں کیا ہے ۔ 66
یہاں تک کہ وہ طلوعِ آفتاب ( کی سمت آبادی ) کے آخری کنارے پر جا پہنچا ، وہاں اس نے سورج ( کے طلوع کے منظر ) کو ایسے محسوس کیا ( جیسے ) سورج ( زمین کے اس خطہ پر آباد ) ایک قوم پر اُبھر رہا ہو جس کے لئے ہم نے سورج سے ( بچاؤ کی خاطر ) کوئی حجاب تک نہیں بنایا تھا ( یعنی وہ لوگ بغیر لباس اور مکان کے غاروں میں رہتے تھے )
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :66 یعنی وہ ممالک فتح کرتا ہوا مشرق کی جانب ایسے علاقے تک پہنچ گیا جہاں مہذب دنیا کی سرحد ختم ہو گئی تھی اور آگے ایسی وحشی قوموں کا علاقہ تھا جو عمارتیں بنانا تو درکنار خیمے بنانا تک نہ جانتی تھیں ۔