Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتۡ لَهُمۡ جَنّٰتُ الۡفِرۡدَوۡسِ نُزُلًا ۙ‏ ﴿107﴾
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی اچھے کئے یقیناً ان کے لئے الفردوس کے باغات کی مہمانی ہے ۔
ان الذين امنوا و عملوا الصلحت كانت لهم جنت الفردوس نزلا
Indeed, those who have believed and done righteous deeds - they will have the Gardens of Paradise as a lodging,
Jo log eman laye aur unhon ney kaam bhi achay kiye yaqeenan unn kay liye al-firdous kay baaghaat ki mehmani hai.
۔ ( دوسری طرف ) جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کی مہمانی کے لیے بیشک فردوس کے باغ ہوں گے ۔
بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے فردوس کے باغ ان کی مہمانی ہے ( ف۲۱۹ )
البتہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، ان کی میزبانی کے لیے فردوس 78 کے باغ ہوں گے
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے فردوس کے باغات کی مہمانی ہوگی
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :78 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، المومنون ، حاشیہ 10 ۔
جنت الفردوس کا تعارف ۔ اللہ پر ایمان رکھنے والے ، اس کے رسولوں کو سچا ماننے والے ان کی باتوں پر عمل کرنے ولاے ، بہترین جنتوں میں ہوں گے ۔ بخاری ومسلم میں ہے کہ جب تم اللہ سے جنت مانگو تو جنت فردوس کا سوال کرو یہ سب سے اعلی سب سے عمدہ جنت ہے اسی سے اور جنتوں کی نہریں بہتی ہیں ۔ یہی ان کا مہمان خانہ ہوگی ۔ یہ یہاں ہمیشہ کے لئے رہیں گے ۔ نہ نکالے جائیں نہ نکلنے کا خیال آئے نہ اس سے بہتر کوئی اور جگہ وہ وہاں کے رہنے سے گھبرائیں کیونکہ ہر طرح کے اعلی عیش مہیا ہیں ۔ ایک پر ایک رحمت مل رہی ہے روز بروز رغبت ومحبت انس والفت بڑھتی جا رہی ہے اس لئے نہ طبیعت اکتاتی ہے نہ دل بھرتا ہے بلکہ روز شوق بڑھتا ہے اور نئی نعمت ملتی ہے ۔