Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا لَا يَـبۡغُوۡنَ عَنۡهَا حِوَلًا‏ ﴿108﴾
جہاں وہ ہمیشہ رہا کریں گے جس جگہ کو بدلنے کا کبھی بھی ان کا ارادہ ہی نہ ہوگا ۔
خلدين فيها لا يبغون عنها حولا
Wherein they abide eternally. They will not desire from it any transfer.
Jahan woh humesha raha keren gay jiss jagah ko badalney ka kabhi bhi unn ka irada hi na hoga.
جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ( اور ) وہ وہاں سے کہیں اور جانا نہیں چاہیں گے ۔
وہ ہمیشہ ان ہی میں رہیں گے ان سے جگہ بدلنا نہ چاہیں گے ( ف۲۲۰ )
جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اس جگہ سے نکل کر کہیں جانے کو ان کا جی نہ چاہے گا ۔ 79
وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے وہاں سے ( اپنا ٹھکانا ) کبھی بدلنا نہ چاہیں گے
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :79 یعنی اس حالت سے بہتر اور کوئی حالت ہوگی ہی نہیں کہ جنت کی زندگی کو اس سے بدل لینے کے لیے ان کے دلوں میں کوئی خواہش پیدا ہو ۔