Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَّحَنَانًـا مِّنۡ لَّدُنَّا وَزَكٰوةً  ‌ؕ وَّكَانَ تَقِيًّا ۙ‏ ﴿13﴾
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی وہ پرہیزگار شخص تھا ۔
و حنانا من لدنا و زكوة و كان تقيا
And affection from Us and purity, and he was fearing of Allah
Aur apney pass say shafqat aur pakeezgi bhi woh perhezgar shaks tha.
اور خاص اپنے پاس سے نرم دلی اور پاکیزگی بھی ۔ اور وہ بڑے پرہیزگار تھے ۔
اور اپنی طرف سے مہربانی ( ف۱۸ ) اور ستھرائی ( ف۱۹ ) اور کمال ڈر والا تھا ( ف۲۰ )
اور اپنی طرف سے اس کو نرم دلی 11 اور پاکیزگی عطا کی ، اور وہ بڑا پرہیزگار
اور اپنے لطفِ خاص سے ( انہیں ) درد و گداز اور پاکیزگی و طہارت ( سے بھی نوازا تھا ) ، اور وہ بڑے پرہیزگار تھے
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :11 اصل میں لفظ حنان استعمال ہوا ہے جو قریب قریب مامتا کا ہم معنی ہے ۔ یعنی ایک ماں کو جو غایت درجے کی شفقت اپنی اولاد پر ہوتی ہے ، جس کی بنا پر وہ بچے کی تکلیف پر تڑپ اٹھتی ہے ۔ وہ شفقت حضرت یحیی کے دل میں بندگان خدا کے لیئے پیدا کی گئی تھی ۔