Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَّبَرًّۢابِوَالِدَتِىۡ وَلَمۡ يَجۡعَلۡنِىۡ جَبَّارًا شَقِيًّا‏ ﴿32﴾
اور اس نے مجھے اپنی والدہ کا خدمت گزار بنایا ہے اور مجھے سرکش اور بد بخت نہیں کیا ۔
و برا بوالدتي و لم يجعلني جبارا شقيا
And [made me] dutiful to my mother, and He has not made me a wretched tyrant.
Aur uss ney mujhay apni walida ka khidmat guzaar banaya hai aur mujhay sirkash aur bad-bakht nahi kiya.
اور مجھے اپنی والدہ کا فرمانبردار بنایا ہے ، اور مجھے سرکش اور سنگ دل نہیں بنایا ۔
اور اپنی ماں سے اچھا سلوک کرنے والا ( ف۵۰ ) اور مجھے زبردست بدبخت نہ کیا ،
اور اپنی والدہ کا حق ادا کرنے والا بنایا ، الف 20
اور اپنی والدہ کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا ( بنایا ہے ) اور اس نے مجھے سرکش و بدبخت نہیں بنایا
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :20 ( الف ) یہ نہیں فرمایا کہ والدین کا حق ادا کرنے والا ، صرف والدہ کا حق ادا کرنے والا فرمایا ہے ، یہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت عیسیٰ کا باپ کوئی نہ تھا ، اور اسی کی ایک صریح دلیل یہ ہے کہ قرآن میں ہر جگہ ان کو عیسیٰ ابن مریم کہا گیا ہے ۔