Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَ اَعۡتَزِلُـكُمۡ وَمَا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَاَدۡعُوۡا رَبِّىۡ‌ ‌ۖ  عَسٰٓى اَلَّاۤ اَكُوۡنَ بِدُعَآءِ رَبِّىۡ شَقِيًّا‏ ﴿48﴾
میں تو تمہیں بھی اور جن جن کو تم اللہ تعالٰی کے سوا پکارتے ہو انہیں بھی سب کو چھوڑ رہا ہوں ۔ صرف اپنے پروردگار کو پکارتا رہوں گا مجھے یقین ہے کہ میں اپنے پروردگار سے دعا مانگ کر محروم نہ رہوں گا ۔
و اعتزلكم و ما تدعون من دون الله و ادعوا ربي عسى الا اكون بدعاء ربي شقيا
And I will leave you and those you invoke other than Allah and will invoke my Lord. I expect that I will not be in invocation to my Lord unhappy."
Mein to tumhen bhi aur jin jin ko tum Allah Taalaa kay siwa pukartay ho unhen bhi sab ko chor raha hun. Sirf apney perwerdigar ko pukarta rahoon ga mujhay yaqeen hai kay mein apney perwerdigar say dua maang ker mehroom na rahoon ga.
اور میں آپ لوگوں سے بھی الگ ہوتا ہوں ، اور اللہ کو چھوڑ کر آپ لوگ جن جن کی عبادت کرتے ہیں ، ان سے بھی ، اور میں اپنے پروردگار کو پکارتا رہوں گا ۔ مجھے پوری امید ہے کہ اپنے رب کو پکار کر میں نامراد نہیں رہوں گا ۔
اور میں ایک کنارے ہوجاؤں گا ( ف۷۸ ) تم سے اور ان سب سے جن کو اللہ کے سوا پوجتے ہو اور اپنے رب کو پوجوں گا ( ف۷۹ ) قریب ہے کہ میں اپنے رب کی بندگی سے بدبخت نہ ہوں ( ف۸۰ )
میں آپ لوگوں کو بھی چھوڑتا ہوں اور ان ہستیوں کو بھی جنہیں آپ لوگ خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہیں ۔ میں تو اپنے رب ہی کو پکاروں گا ، امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کے نامراد نہ رہوں گا ۔ “
اور میں تم ( سب ) سے اور ان ( بتوں ) سے جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو کنارہ کش ہوتا ہوں اور اپنے رب کی عبادت میں ( یک سُو ہو کر ) مصروف ہوتا ہوں ، امید ہے میں اپنے رب کی عبادت کے باعث محرومِ ( کرم ) نہ رہوں گا