Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَوَهَبۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِنَا وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ لِسَانَ صِدۡقٍ عَلِيًّا‏ ﴿50﴾
اور ان سب کو ہم نے اپنی بہت سی رحمتیں عطا فرمائیں اور ہم نے ان کے ذکر جمیل کو بلند درجے کا کر دیا ۔
و وهبنا لهم من رحمتنا و جعلنا لهم لسان صدق عليا
And We gave them of Our mercy, and we made for them a reputation of high honor.
Aur inn sab ko hum ney apni boht si rehmaten ata farmaeen aur hum ney inn kay zikar-e-jamil ko buland darjay ka ker diya.
اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا ، اور انہیں اونچے درجے کی نیک نامی عطا کی ۔ ( ٢٥ )
اور ہم نے انھیں اپنی رحمت عطا کی ( ف۸٤ ) اور ان کے لیے سچی بلند ناموری رکھی ( ف۸۵ )
اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی نام وری عطا کی ۔ 28 ؏ 3
اور ہم نے ان ( سب ) کو اپنی ( خاص ) رحمت بخشی اور ہم نے ان کے لئے ( ہر آسمانی مذہب کے ماننے والوں میں ) تعریف و ستائش کی زبان بلند کردی
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :28 یہ حرف تسلی ہے ان مہاجرین کے لئے جو گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے تھے ۔ ان کو بتایا جا رہا ہے کہ جس طرح ابراہیم علیہ السلام اپنے خاندان سے کٹ کر برباد نہ ہوئے بلکہ الٹے سر بلند سرفراز ہو کر رہے اسی طرح تم بھی برباد نہ ہو گے بلکہ وہ عزت پاؤ گے جس کا تصور بھی جاہلیت میں پڑے ہوئے کفار قریش نہیں کر سکتے ۔