Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَّرَفَعۡنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا‏ ﴿57﴾
ہم نے اسے بلند مقام پر اٹھا لیا ۔
و رفعنه مكانا عليا
And We raised him to a high station.
Hum ney ussay buland muqam per utha liya.
اور ہم نے انہیں رفعت دے کر ایک بلند مقام تک پہنچا دیا تھا ( ٢٨ )
اور ہم نے اسے بلند مکان پر اٹھالیا ( ف۹٤ )
اور اسے ہم نے بلند مقام پر اٹھایا تھا ۔ 34
اور ہم نے انہیں بلند مقام پر اٹھا لیا تھا
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :34 اس کا سیدھا سادھا مطلب تو یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت ادریس کو بلند مرتبہ عطا کیا تھا ، لیکن اسرائیلی روایات سے منتقل ہو کر یہ بات ہمارے ہاں بھی مشہور ہوگئی کہ اللہ تعالی نے حضرت ادریس کو آسمان پر اٹھا لیا ۔ بائیبل میں تو صرف اسی قدر ہے کہ وہ غائب ہو گئے کیونکہ خدا نے ان کو اٹھا لیا مگر تلمود میں اس کا ایک طویل قصہ بیان ہوا ہے جس کا خاتمہ اس پر ہوتا ہے کہ ۔ حنوک ایک بگولے میں آتش رتھ اور گھوڑوں سمیت آسمان پر چڑھ گئے ۔