Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ هُمۡ اَحۡسَنُ اَثَاثًا وَّرِءۡيًا‏ ﴿74﴾
ہم تو ان سے پہلے بہت سی جماعتوں کو غارت کر چکے ہیں جو سازو سامان اور نام و نمود میں ان سے بڑھ چڑھ کر تھیں
و كم اهلكنا قبلهم من قرن هم احسن اثاثا و رءيا
And how many a generation have We destroyed before them who were better in possessions and [outward] appearance?
Hum to inn say pehlay boht si jamaton ko ghaarat ker chukay hain jo saaz-o-saman aur naam-o-numood mein inn say barh charh ker thin.
اور ( یہ نہیں دیکھتے کہ ) ان سے پہلے ہم کتنی نسلیں ہلاک کرچکے ہیں ، جو اپنے سازو سامان اور ظاہری آن بان میں ان سے کہیں بہتر تھیں ۔
اور ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپادیں ( قومیں ہلاک کردیں ) ( ف۱۲٤ ) کہ وہ ان سے بھی سامان اور نمود میں بہتر تھے ،
حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے زیادہ سروسامان رکھتی تھیں اور ظاہری شان و شوکت میں ان سے بڑھی ہوئی تھیں ۔
اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر ڈالا جو ساز و سامانِ زندگی اور نمود و نمائش کے لحاظ سے ( ان سے بھی ) کہیں بہتر تھے