Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
كُلُوۡا وَارۡعَوۡا اَنۡعَامَكُمۡ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِى الـنُّهٰى‏ ﴿54﴾
تم خود کھاؤ اور اپنے چوپا یوںکو بھی چراؤ کچھ شک نہیں کہ اس میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔
كلوا و ارعوا انعامكم ان في ذلك لايت لاولي النهى
Eat [therefrom] and pasture your livestock. Indeed, in that are signs for those of intelligence.
Tum khud khao aur apney chopayon ko bhi charao. Kuch shak nahi kay iss mein aqalmandon kay liye boht si nishaniyan hain.
خود بھی کھاؤ ، اور اپنے مویشیوں کو بھی چراؤ ، یقینا ان سب باتوں میں عقل والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں ۔
تم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراؤ ( ف٦٦ ) بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کو ،
کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ ۔ یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کے لیے ۔ 27 ؏ 2
تم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراؤ ، بیشک اس میں دانش مندوں کے لئے نشانیاں ہیں
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :27 یعنی جو لوگ عقل سلیم سے کام لے کر جستجوئے حق کرنا چاہتے ہوں وہ ان نشانات کی مدد سے منزل حقیقت تک پہنچنے کا راستہ معلوم کر سکتے ہیں ۔ یہ نشانات ان کو بتا دیں گے کہ اس کائنات کا ایک رب ہے اور ربوبیت ساری کی ساری اسی کی ہے ۔ کسی دوسرے رب کے لیے یہاں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔