Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
مِنۡهَا خَلَقۡنٰكُمۡ وَفِيۡهَا نُعِيۡدُكُمۡ وَمِنۡهَا نُخۡرِجُكُمۡ تَارَةً اُخۡرٰى‏ ﴿55﴾
اس زمین میں سے ہم نے تمہیں پیدا کیا اور اسی میں پھر واپس لوٹائیں گے اور اسی سے پھر دوبارہ تم سب کو نکال کھڑا کریں گے ۔
منها خلقنكم و فيها نعيدكم و منها نخرجكم تارة اخرى
From the earth We created you, and into it We will return you, and from it We will extract you another time.
Issi zamin mein hum ney tumhen peda kiya aur issi mein phir wapis lotayen gay aur iss say phir doobara tum sab ko nikal khara keren gay.
اسی زمین سے ہم نے تمہیں پیدا کیا تھا ، اسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے ، اور اسی سے ایک مرتبہ پھر تمہیں نکال لائیں گے ۔
ہم نے زمین ہی سے تمہیں بنایا ( ف۲۷ ) اور اسی میں تمہیں پھر لے جائیں گے ( ف٦۸ ) اور اسی سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے ( ف٦۹ )
اس زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے ، اسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے اور اسی سے تم کو دوبارہ نکالیں گے ۔ 28
۔ ( زمین کی ) اسی ( مٹی ) سے ہم نے تمہیں پیدا کیا اور اسی میں ہم تمہیں لوٹائیں گے اور اسی سے ہم تمہیں دوسری مرتبہ ( پھر ) نکالیں گے
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :28 یعنی ہر انسان کو لازماً تین مرحلوں سے گزرنا ہے ۔ ایک مرحلہ موجودہ دنیا میں پیدائش سے لے کر موت کا ۔ دوسرا مرحلہ موت سے قیامت تک کا ۔ اور تیسرا قیامت کے روز دوبارہ زندہ ہونے کے بعد کا مرحلہ ۔ یہ تینوں مرحلے اس آیت کی رو سے اسی زمین پر گزرنے والے ہیں ۔