Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
وَلَـقَدۡ اَرَيۡنٰهُ اٰيٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَاَبٰى‏ ﴿56﴾
ہم نے اسے اپنی سب نشانیاں دکھا دیں لیکن پھر بھی اس نے جھٹلایا اور انکار کر دیا ۔
و لقد ارينه ايتنا كلها فكذب و ابى
And We certainly showed Pharaoh Our signs - all of them - but he denied and refused.
Hum ney ussay apni sab nishaniyan dikha den lekin phir bhi uss ney jhutalaya aur inkaar ker diya.
حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس ( فرعون ) کو اپنی ساری نشانیاں دکھائیں ، مگر وہ جھٹلاتا ہی رہا ، اور مان کر نہیں دیا ۔
اور بیشک ہم نے اسے ( ف۷۰ ) اپنی سب نشانیاں ( ف۷۱ ) دکھائیں تو اس نے جھٹلایا اور نہ مانا ( ف۷۲ )
ہم نے فرعون کو اپنی سب ہی نشانیاں 29 دکھائیں مگر وہ جھٹلائے چلا گیا اور نہ مانا ۔
اور بیشک ہم نے اس ( فرعون ) کو اپنی ساری نشانیاں ( جو موسٰی اور ہارون علیھما السلام کو دی گئی تھیں ) دکھائیں مگر اس نے جھٹلایا اور ( ماننے سے ) انکار کر دیا
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :29 یعنی آفاق و اَنفُس کے دلائل کی نشانیاں بھی ، اور وہ معجزات بھی جو حضرت موسیٰ کو دیے گئے تھے ۔ قرآن میں متعدد مقامات پر حضرت موسیٰ کی وہ تقریریں بھی موجود ہیں جو انہوں نے فرعون کو سمجھانے کے لیے کیں ۔ اور وہ معجزات بھی مذکور ہیں جو اس کے پے در پے دکھائے گئے ۔