Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
كُلُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ وَلَا تَطۡغَوۡا فِيۡهِ فَيَحِلَّ عَلَيۡكُمۡ غَضَبِىۡ‌ۚ وَمَنۡ يَّحۡلِلۡ عَلَيۡهِ غَضَبِىۡ فَقَدۡ هَوٰى‏ ﴿81﴾
تم ہماری دی ہوئی پاکیزہ روزی کھاؤ ، اور اس میں حد سے آگے نہ بڑھو ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہوگا ، اور جس پر میرا غضب نازل ہو جائے وہ یقیناً تباہ ہوا ۔
كلوا من طيبت ما رزقنكم و لا تطغوا فيه فيحل عليكم غضبي و من يحلل عليه غضبي فقد هوى
[Saying], "Eat from the good things with which We have provided you and do not transgress [or oppress others] therein, lest My anger should descend upon you. And he upon whom My anger descends has certainly fallen."
Tum humari di hui pakeeza rozi khao aur iss mein hadd say aagay na barho werna tum per mera ghazab nazil hoga aur jiss per mera ghazab nazil hojaye woh yaqeenan tabah hua.
جو پاکیزہ رزق ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے کھاؤ ، اور اس میں سرکشی نہ کرو جس کے نتیجے میں تم پر میرا غضب نازل ہوجائے ۔ اور جس کسی پر میرا غضب نازل ہوجاتا ہے وہ تباہی میں گر کر رہتا ہے ۔
کھاؤ جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں روزی دیں اور اس میں زیادتی نہ کرو ( ف۱۱۵ ) کہ تم پر میرا غضب اترے اور جس پر میرا غضب اترا بیشک وہ گرا ( ف۱۱٦ )
کھاؤ ہمارا دیا ہوا پاک رزق اور اسے کھا کر سرکشی نہ کرو ، ورنہ تم پر میرا غضب ٹوٹ پڑے گا ۔ اور جس پر میرا غضب ٹوٹا وہ پھر گر کر ہی رہا ۔
۔ ( اور تم سے فرمایا: ) ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جن کی ہم نے تمہیں روزی دی ہے اور اس میں حد سے نہ بڑھو ورنہ تم پر میرا غضب واجب ہو جائے گا ، اور جس پر میرا غضب واجب ہوگیا سو وہ واقعی ہلاک ہوگیا