Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
وَاِنِّىۡ لَـغَفَّارٌ لِّمَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا ثُمَّ اهۡتَدٰى‏ ﴿82﴾
ہاں بیشک میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں ایمان لائیں نیک عمل کریں اور راہ راست پر بھی رہیں ۔
و اني لغفار لمن تاب و امن و عمل صالحا ثم اهتدى
But indeed, I am the Perpetual Forgiver of whoever repents and believes and does righteousness and then continues in guidance.
Haan be-shak mein unhen bakhsh denay wala hun jo tauba keren eman layen nek amal keren aur raah-e-raast per bhi rahen.
اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو شخص توبہ کرے ، ایمان لائے ، اور نیک عمل کرے ، پھر سیدھے راستے پر قائم رہے تو میں اس کے لیے بہت بخشنے والا ہوں ۔
اور بیشک میں بہت بخشنے والا ہوں اسے جس نے توبہ کی ( ف۱۱۷ ) اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا پھر ہدایت پر رہا ( ف۱۱۸ )
البتہ جو توبہ کر لے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، پھر سیدھا چلتا رہے ، اس کے لیے میں بہت درگزر کرنے والا ہوں ۔ 60
اور بیشک میں بہت زیادہ بخشنے والا ہوں اس شخص کو جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیا پھر ہدایت پر ( قائم ) رہا
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :60 یعنی مغفرت کے لیے چار شرطیں ہیں ۔ اول توبہ ، یعنی سرکشی و نافرمانی یا شرک و کفر سے باز آ جانا ۔ دوسرے ، ایمان ، یعنی اللہ اور رسول اور کتاب اور آخرت کو صدق دل سے مان لینا ۔ تیسرے عمل صالح ، یعنی اللہ اور رسول کی ہدایات کے مطابق نیک عمل کرنا ۔ چوتھے اہتداء ، یعنی راہ راست پر ثابت قدم رہنا اور پھر غلط راستے پر نہ جا پڑنا ۔