Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
قَالَ هُمۡ اُولَاۤءِ عَلٰٓى اَثَرِىۡ وَ عَجِلۡتُ اِلَيۡكَ رَبِّ لِتَرۡضٰى‏ ﴿84﴾
کہا کہ وہ لوگ بھی میرے پیچھے ہی پیچھے ہیں ، اور میں نے اے رب! تیری طرف جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو جائے ۔
قال هم اولاء على اثري و عجلت اليك رب لترضى
He said, "They are close upon my tracks, and I hastened to You, my Lord, that You be pleased."
Kaha kay woh log bhi meray peechay hi peechay hain aur mein ney aey rab! Teri taraf jaldi iss liye ki kay tu khush hojaye.
انہوں نے کہا : وہ میرے پیچھے پیچھے آیا ہی چاہتے ہیں ، اور پروردگار ! میں آپ کے پاس اس لیے جلدی آگیا تاکہ آپ خوش ہوں ۔
عرض کی کہ وہ یہ ہیں میرے پیچھے اور اے میرے رب تیری طرف میں جلدی کرکے حاضر ہوا کہ تو راضی ہو ، ( ف۱۲۰ )
اس نے عرض کیا ” وہ بس میرے پیچھے آہی رہے ہیں ۔ میں جلدی کر کے تیرے حضور آگیا ہوں اے میرے رب ، تاکہ تو مجھ سے خوش ہو جائے ۔ ”
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) عرض کیا: وہ لوگ بھی میرے پیچھے آرہے ہیں اور میں نے ( غلبۂ شوق و محبت میں ) تیرے حضور پہنچنے میں جلدی کی ہے اے میرے رب! تاکہ تو راضی ہو جائے