Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
وَاۡمُرۡ اَهۡلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَاصۡطَبِرۡ عَلَيۡهَا‌ ؕ لَا نَسۡـــَٔلُكَ رِزۡقًا‌ ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُكَ‌ ؕ وَالۡعَاقِبَةُ لِلتَّقۡوٰى‏ ﴿132﴾
اپنے گھرانے کے لوگوں پر نماز کی تاکید رکھ اور خود بھی اس پر جما رہ ، ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے بلکہ ہم خود تجھے روزی دیتے ہیں آخر میں بول بالا پرہیزگاری ہی کا ہے ۔
و امر اهلك بالصلوة و اصطبر عليها لا نسلك رزقا نحن نرزقك و العاقبة للتقوى
And enjoin prayer upon your family [and people] and be steadfast therein. We ask you not for provision; We provide for you, and the [best] outcome is for [those of] righteousness.
Apney gharaney kay logon per namaz ki takeed rakh aur khud bhi iss per jama reh hum tujh say rozi nahi maangtay bulkay hum khud tujhay rozi detay hain aakhir mein bol bala perhezgari hi ka hai.
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو ، اور خود بھی اس پر ثابت قدم رہو ۔ ہم تم سے رزق نہیں چاہتے ( ٥٧ ) رزق تو ہم تمہیں دیں گے اور بہتر انجام تقوی ہی کا ہے ۔
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور خود اس پر ثابت رہ ، کچھ ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے ( ف۲۰٦ ) ہم تجھے روزی دیں گے ( ف۲۰۷ ) اور انجام کا بھلا پرہیزگاری کے لیے ،
اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو 114 اور خود بھی اس کے پابند رہو ۔ ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے ، رزق تو ہم ہی تمہیں دے رہے ہیں ۔ اور انجام کی بھلائی تقوی ہی کے لیے ہے ۔ 115
اور آپ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم فرمائیں اور اس پر ثابت قدم رہیں ، ہم آپ سے رزق طلب نہیں کرتے ( بلکہ ) ہم آپ کو رزق دیتے ہیں ، اور بہتر انجام پرہیزگاری کا ہی ہے
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :114 یعنی تمہارے بال بچے بھی اپنی تنگ دستی و خستہ حالی کے مقابلہ میں ان حرام خوروں کے عیش و عشرت کو دیکھ کر دل شکستہ نہ ہوں ۔ ان کو تلقین کرو کہ نماز پڑھیں ۔ یہ چیز ان کے زاویۂ نظر کو بدل دے گی ۔ ان کے معیار قدر کو بدل دے گی ۔ ان کی توجہات کا مرکز بدل دے گی ۔ وہ پاک رزق پر صابر و قانع ہو جائیں گے اور اس بھلائی کو جو ایمان و تقویٰ سے حاصل ہوتی ہے اس عیش پر ترجیح دینے لگیں گے جو فسق و فجور اور دنیا پرستی سے حاصل ہوتا ہے ۔ سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :115 یعنی ہم نماز پڑھنے کے لیے تم سے اس لیے نہیں کہتے ہیں کہ اس سے ہمارا کوئی فائدہ ہے ۔ فائدہ تمہارا اپنا ہی ہے ، اور وہ یہ ہے کہ تم میں تقویٰ پیدا ہو گا جو دنیا اور آخرت دونوں ہی میں آخری اور مستقل کامیابی کا وسیلہ ہے ۔