Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَمَا جَعَلۡنٰهُمۡ جَسَدًا لَّا يَاۡكُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوۡا خٰلِدِيۡنَ‏ ﴿8﴾
ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے ۔
و ما جعلنهم جسدا لا ياكلون الطعام و ما كانوا خلدين
And We did not make the prophets forms not eating food, nor were they immortal [on earth].
Hum ney inn kay aisay jism nahi banaye thay kay woh khana na khayen aur na woh hamesha rehney walay thay.
اور ہم نے ان ( رسولوں ) کو ایسے جسم بنا کر پیدا نہیں کردیا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں ، اور نہ وہ ایسے تھے کہ ہمیشہ زندہ رہیں ۔
اور ہم نے انھیں ( ف۱۵ ) خالی بدن نہ بنایا کہ کھانا نہ کھائیں ( ف۱٦ ) اور نہ وہ دنیا میں ہمیشہ رہیں ،
ان رسولوں کو ہم نے کوئی ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھاتے نہ ہوں ، اور نہ وہ سدا جینے والے تھے ۔
اور ہم نے ان ( انبیاء ) کو ایسے جسم والا نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ ( دنیا میں بہ حیاتِ ظاہری ) ہمیشہ رہنے والے تھے