Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
ثُمَّ صَدَقۡنٰهُمُ الۡوَعۡدَ فَاَنۡجَيۡنٰهُمۡ وَمَنۡ نَّشَآءُ وَاَهۡلَكۡنَا الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏ ﴿9﴾
پھر ہم نے ان سے کئے سب ہوئے وعدے سچے کئے انہیں اور جن جن کو ہم نے چاہا نجات عطا فرمائی اور حد سے نکل جانے والوں کو غارت کر دیا ۔
ثم صدقنهم الوعد فانجينهم و من نشاء و اهلكنا المسرفين
Then We fulfilled for them the promise, and We saved them and whom We willed and destroyed the transgressors.
Phir hum ney unn say kiye huye sab waday sachay kiye unhen aur jin jin ko hum ney chaha nijat ata farmaee aur hadd say nikal janey walon ko gharat ker diya.
پھر ہم نے ان سے جو وعدہ کیا تھا اسے سچا کر دکھایا کہ ان کو بھی بچا لیا ، اور ( ان کے علاوہ ) جن کو ہم نے چاہا ان کو بھی ، اور جو لوگ حد سے گذر چکے تھے ، انہیں ہلاک کردیا ۔
پھر ہم نے اپنا وعدہ انھیں سچا کر دکھایا ( ف۱۷ ) تو انھیں نجات دی اور جن کو چاہی ( ف۱۸ ) اور حد سے بڑھنے والوں کو ( ف۱۹ ) ہلاک کردیا
پھر دیکھ لو کہ آخرکار ہم نے ان کے ساتھ اپنے وعدے پورے کیے ، اور انہیں اور جس جس کو ہم نے چاہا بچا لیا ، اور حد سے گزر جانے والوں کو ہلاک کر دیا ۔ 11
پھر ہم نے انہیں اپنا وعدہ سچا کر دکھایا پھر ہم نے انہیں اور جسے ہم نے چاہا نجات بخشی اور ہم نے حد سے بڑھ جانے والوں کو ہلاک کر ڈالا
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :11 یعنی پچھلی تاریخ کا سبق صرف اتنا ہی نہیں بتاتا کہ پہلے جو رسول بھیجے گئے تھے وہ انسان ہی تھے ، بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ ان کی نصرت و تائید کے ، اور ان کی مخالفت کر نے والوں کو ہلاک کر دینے کے ، جتنے وعدے اللہ نے ان سے کیے تھے وہ سب پورے ہوئے اور ہر وہ قوم برباد ہوئی جس نے انکو نیچا دکھانے کی کوشش کی ۔ اب تم اپنا انجام خود سوچ لو ۔