Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَجَعَلۡنَا السَّمَآءَ سَقۡفًا مَّحۡفُوۡظًا ۖۚ وَّهُمۡ عَنۡ اٰيٰتِهَا مُعۡرِضُوۡنَ‏ ﴿32﴾
آسمان کو محفوظ چھت بھی ہم نے ہی بنایا ہے ۔ لیکن لوگ اسکی قدرت کے نمونوں پر دھیان ہی نہیں دھرتے ۔
و جعلنا السماء سقفا محفوظا و هم عن ايتها معرضون
And We made the sky a protected ceiling, but they, from its signs, are turning away.
Aasman ko mehfooz chat bhi hum ney hi banaya hai. Lekin log iss ki qudrat kay namoono per dehan hi nahi dhartay.
اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا ہے ، ( ١٦ ) اور یہ لوگ ہیں کہ اس کی نشانیوں سے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔
اور ہم نے آسمان کو چھت بنایا نگاہ رکھی گئی ( ف٦۰ ) اور وہ ( ف٦۱ ) اس کی نشانیوں سے روگرداں ہیں ( ف٦۲ )
اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا ، 33 مگر یہ ہیں کہ اس کی نشانیوں کی طرف 34 توجہ ہی نہیں کرتے ۔
اور ہم نے سماء ( یعنی زمین کے بالائی کرّوں ) کو محفوظ چھت بنایا ( تاکہ اہلِ زمین کو خلا سے آنے والی مہلک قوتوں اور جارحانہ لہروں کے مضر اثرات سے بچائیں ) اور وہ اِن ( سماوی طبقات کی ) نشانیوں سے رُوگرداں ہیں
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :33 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ الحجر ، حواشی نمبر 8 ، 10 ، 110 ۔ 120 ۔ سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :34 یعنی ان نشانیوں کی طرف جو آسمان میں ہیں ۔