Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قُلۡ مَنۡ يَّكۡلَـؤُكُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحۡمٰنِ‌ؕ بَلۡ هُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏ ﴿42﴾
ان سے پوچھئے کہ رحمٰن سے ، دن اور رات تمہاری حفاظت کون کر سکتا ہے؟ بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے رب کے ذکر سے پھرے ہوئے ہیں ۔
قل من يكلؤكم باليل و النهار من الرحمن بل هم عن ذكر ربهم معرضون
Say, "Who can protect you at night or by day from the Most Merciful?" But they are, from the remembrance of their Lord, turning away.
Inn say poochiye kay rehman say din aur raat tumhari hifazat kaun ker sakta hai? Baat yeh hai kay yeh log apnay rab kay zikar say phiray huye hain.
کہہ دو کہ : کون ہے جو رات میں اور دن میں خدائے رحمن ( کے عذاب سے ) سے تمہارا بچاؤ کرے؟ مگر وہ ہیں کہ اپنے پروردگار کے ذکر سے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔
تم فرماؤ شبانہ روز تمہاری کون نگہبانی کرتا ہے رحمان سے ( ف۸۲ ) بلکہ وہ اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے ہیں ( ف۸۳ )
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ” کون ہے جو رات کو یا دن کو تمہیں رحمان سے بچا سکتا ہو؟ ” 43 مگر یہ اپنے رب کی نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں ۔
فرما دیجئے: شب و روز ( خدائے ) رحمان ( کے عذاب ) سے تمہاری حفاظت و نگہبانی کون کر سکتا ہے ، بلکہ وہ اپنے ( اسی ) رب کے ذکر سے گریزاں ہے
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :43 یعنی اگر اچانک دن کو یا رات کو کسی وقت خدا کا زبردست ہاتھ تم پر پڑ جائے تو آخر وہ کون سا زور آور حامی و ناصر ہے جو اس کی پکڑ سے تم کو بچا لے گا ؟