Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَمۡ لَهُمۡ اٰلِهَةٌ تَمۡنَعُهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ‌ؕ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَـصۡرَ اَنۡفُسِهِمۡ وَلَا هُمۡ مِّنَّا يُصۡحَبُوۡنَ‏ ﴿43﴾
کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں جو انہیں مصیبتوں سے بچالیں ۔ کوئی بھی خود اپنی مدد کی طاقت نہیں رکھتا اور نہ کوئی ہماری طرف سے رفاقت دیا جاتا ہے ۔
ام لهم الهة تمنعهم من دوننا لا يستطيعون نصر انفسهم و لا هم منا يصحبون
Or do they have gods to defend them other than Us? They are unable [even] to help themselves, nor can they be protected from Us.
Kiya humaray siwa inn kay aur mabood hain jo enhen musibaton say bacha len. Koi bhi khud apni madad ki taqat nahi rakhta aur na koi humari taraf say rafaqat diya jata hai.
بھلا کیا ان کے پاس ہمارے سوا کوئی ایسے خدا ہیں جو ان کی حفاظت کرتے ہوں؟ وہ تو خود اپنی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ہمارے مقابلے میں کوئی ان کا ساتھ دے سکتا ہے ۔
کیا ان کے کچھ خدا ہیں ( ف۸٤ ) جو ان کو ہم سے بچاتے ہیں ( ف۸۵ ) وہ اپنی ہی جانوں کو نہیں بچاسکتے ( ف۸٦ ) اور نہ ہماری طرف سے ان کی یاری ہو ،
کیا یہ کچھ ایسے خدا رکھتے ہیں جو ہمارے مقابلے میں ان کے حمایت کریں؟ وہ تو نہ خود اپنی مدد کر سکتے ہیں اور نہ ہماری ہی تائید ان کو حاصل ہے ۔
کیا ہمارے سوا ان کے کچھ اور معبود ہیں جو انہیں ( عذاب سے ) بچا سکیں ، وہ تو خود اپنی ہی مدد پر قدرت نہیں رکھتے اور نہ ہماری طرف سے انہیں کوئی تائید و رفاقت میسّر ہوگی