Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَاۤ اِنَّهٗ لَمِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿59﴾
کہنے لگے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کس نے کیا؟ ایسا شخص تو یقیناً ظالموں میں سے ہے ۔
قالوا من فعل هذا بالهتنا انه لمن الظلمين
They said, "Who has done this to our gods? Indeed, he is of the wrongdoers."
Kehney lagay kay humaray khudaon kay sath yeh kiss ney kiya? Aisa shaks to yaqeenan zalimon mein say hai.
وہ کہنے لگے کہ : ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ حرکت کس نے کی ہے؟ وہ کوئی بڑا ہی ظالم تھا ۔
بولے کس نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا بیشک وہ ظالم ہے ،
﴿انہوں نے آکر بتوں کا یہ حال دیکھا تو﴾ کہنے لگے ” ہمارے خداؤں کا یہ حال کس نے کر دیا ؟ بڑا ہی کوئی ظالم تھا وہ ۔
وہ کہنے لگے: ہمارے معبودوں کا یہ حال کس نے کیا ہے؟ بیشک وہ ضرور ظالموں میں سے ہے