Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَضُرُّكُمۡؕ‏ ﴿66﴾
اللہ کے خلیل نے اسی وقت فرمایا افسوس! کیا تم اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ بھی نفع پہنچا سکیں نہ نقصان ۔
قال افتعبدون من دون الله ما لا ينفعكم شيا و لا يضركم
He said, "Then do you worship instead of Allah that which does not benefit you at all or harm you?
Allah kay khalil ney ussi waqt farmaya afsos! Kiya tum Allah kay ilawa unn ki ibadat kertay ho jo na tumhen kuch bhi nafa phoncha saken na nuksan.
ابراہیم نے کہا : بھلا بتاؤ کہ کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کر رہے ہو جو تمہیں نہ کچھ فائدہ پہنچاتی ہیں نہ نقصان؟
کہا تو کیا اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں نفع دے ( ف۱۲۰ ) اور نہ نقصان پہنچائے ( ف۱۲۱ )
ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا ” پھر کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کو پوج رہے ہو جو نہ تمہیں نفع پہنچانے پر قادر ہیں نہ نقصان ۔
۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا: پھر کیا تم اﷲ کو چھوڑ کر ان ( مورتیوں ) کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں کچھ نفع دے سکتی ہیں اور نہ تمہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں