Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَلُوۡطًا اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا وَّنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡقَرۡيَةِ الَّتِىۡ كَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓٮِٕثَ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فٰسِقِيۡنَۙ‏ ﴿74﴾
ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کو بھی حکم اور علم دیا اور اسے اس بستی سے نجات دی جہاں کےلوگ گندے کاموں میں مبتلا تھے ۔ اور تھے بھی وہ بدترین گنہگار ۔
و لوطا اتينه حكما و علما و نجينه من القرية التي كانت تعمل الخبىث انهم كانوا قوم سوء فسقين
And to Lot We gave judgement and knowledge, and We saved him from the city that was committing wicked deeds. Indeed, they were a people of evil, defiantly disobedient.
Hum ney loot ( alh-e-salam ) ko bhi hukum aur ilm diya aur ussay uss basti say nijat di jahan kay log ganday kaamon mein mubtila thay. Aur thay bhi woh bad-tareen gunehgaar.
اور لوط کو ہم نے حکمت اور علم عطا کیا ، اور انہیں اس بستی سے نجات دی جو گندے کام کرتی تھی ۔ ( ٣٠ ) حقیقت میں وہ بہت برائی والی نافرمان قوم تھی ۔
اور لوط کو ہم نے حکومت اور علم دیا اور اسے اس بستی سے نجات بخشی جو گندے کام کرتی تھی ( ف۱۳۲ ) بیشک وہ برُے لوگ بےحکم تھے ،
اور لوط ( علیہ السلام ) کو ہم نے حکم اور علم بخشا 67 اور اسے اس بستی سے بچا کر نکال دیا جو بدکاریاں کرتی تھی ۔ ۔ ۔ ۔ درحقیقت وہ بڑی ہی بری ، فاسق قوم تھی ۔ ۔ ۔ ۔
اور لوط ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) ہم نے حکمت اور علم سے نوازا تھا اور ہم نے انہیں اس بستی سے نجات دی جہاں کے لوگ گندے کام کیا کرتے تھے ۔ بیشک وہ بہت ہی بری ( اور ) بد کردار قوم تھی
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :67 حکم اور علم بخشنا بالعموم قرآن مجید میں نبوت عطا کرنے کا ہم معنی ہوتا ہے ۔ حکم سے مراد حکمت بھی ہے ، صحیح قوت فیصلہ بھی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے سند حکمرانی ( Authority ) حاصل ہونا بھی ۔ رہا علم تو اس سے مراد وہ علم حق ہے جو وحی کے ذریعہ عطا کیا گیا ہو ۔ حضرت لوط کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو ۔ الاعراف ، آیات 80 تا 84 ۔ ھود ۔ آیات 69 تا 83 ۔ الحجر ، آیات 57 تا 76 ۔