Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَـقِّ‌ؕ وَاِنَّكَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏ ﴿252﴾
یہ اللہ تعالٰی کی آیتیں ہیں جنہیں ہم حقانیت کے ساتھ آپ پر پڑھتے ہیں ، بالیقین آپ رسولوں میں سے ہیں ۔
تلك ايت الله نتلوها عليك بالحق و انك لمن المرسلين
These are the verses of Allah which We recite to you, [O Muhammad], in truth. And indeed, you are from among the messengers.
Yeh Allah Taalaa ki aayaten hain jinhen hum haqqaaniyat kay sath aap per parhtay hain bil yaqeen aap rasoolon mein say hain.
یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ کے سامنے ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں ، اور آپ بیشک ان پیغمبروں میں سے ہیں جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔ ( ١٦٩ )
یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم اے محبوب تم پر ٹھیک ٹھیک پڑھتے ہیں ، اور تم بیشک رسولوں میں ہو ۔
یہ اللہ کی آیات ہیں ، جو ہم ٹھیک ٹھیک تم کو سنا رہے ہیں اور تم یقیناً ان لوگوں میں سے ہو ، جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔
یہ اﷲ کی آیتیں ہیں ہم انہیں ( اے حبیب! ) آپ پر سچائی کے ساتھ پڑھتے ہیں ، اور بیشک آپ رسولوں میں سے ہیں
یہ واقعات اور یہ تمام حق کی باتیں اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری سچی وحی سے تمہیں معلوم ہوئیں ، تم میرے سچے رسول ہو ، میری ان باتوں کی اور خود آپ کی نبوت کی سچائی کا علم ان لوگوں کو بھی ہے جن کے ہاتھوں میں کتاب ہے ۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے زوردار پر تاکید الفاظ میں قسم کھا کر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی تصدیق کی ۔ فالحمداللہ ۔