Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَـهۡرَ مِنَ الۡقَوۡلِ وَيَعۡلَمُ مَا تَكۡتُمُوۡنَ‏ ﴿110﴾
البتہ اللہ تعالٰی تو کھلی اور ظاہر بات کو بھی جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے ۔
انه يعلم الجهر من القول و يعلم ما تكتمون
Indeed, He knows what is declared of speech, and He knows what you conceal.
Albatta Allah Taalaa to khulli aur zahir baat ko bhi janta hai aur jo tum chupatay ho ussay bhi janta hai.
بیشک اللہ تعالیٰ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو بلند آواز سے کہی جاتی ہیں ، اور وہ باتیں بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو ۔
بیشک اللہ جانتا ہے آواز کی بات ( ف۱۹۳ ) اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو ( ف۱۹٤ )
اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو بآواز بلند کہی جاتی ہیں اور وہ بھی جو تم چھپا کر کرتے ہو ۔ 102
بیشک وہ بلند آواز کی بات بھی جانتا ہے اور وہ ( کچھ ) بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :102 اشارہ ہے ان مخالفانہ باتوں اور سازشوں اور سرگوشیوں کی طرف جن کا آغاز سورہ میں ذکر کیا گیا تھا ۔ وہاں بھی رسول کی زبان سے ان کا یہی جواب دلوایا گیا تھا کہ جو باتیں تم بنا رہے ہو وہ سب خدا سن رہا ہے اور جانتا ہے ۔ یعنی اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ یہ ہوا میں اڑ گئیں اور کبھی ان کی باز پرس نہ ہو گی ۔