Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
ثَانِىَ عِطۡفِهٖ لِيُضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ‌ؕ لَهٗ فِى الدُّنۡيَا خِزۡىٌ‌ وَّنُذِيۡقُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ‏ ﴿9﴾
جو اپنی پہلو موڑنے والا بن کر اس لئے کہ اللہ کی راہ سے بہکا دے ، اسے دنیا میں بھی رسوائی ہوگی اور قیامت کے دن بھی ہم اسے جہنم میں جلنے کا عذاب چکھائیں گے ۔
ثاني عطفه ليضل عن سبيل الله له في الدنيا خزي و نذيقه يوم القيمة عذاب الحريق
Twisting his neck [in arrogance] to mislead [people] from the way of Allah . For him in the world is disgrace, and We will make him taste on the Day of Resurrection the punishment of the Burning Fire [while it is said],
Jo apni pehloo morney wala bann ker iss liye kay Allah ki raah say behka dey ussay duniya mein bhi ruswaee hogi aur qayamat kay din bhi hum ussay jahannum mein jalney ka azab chakhayen gay.
وہ تکبر سے اپنا پہلو اکڑائے ہوئے ہیں ، تاکہ دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے گمراہ کریں ، ایسے ہی شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے ، اور قیامت کے دن ہم اسے جلتی ہوئی آگ کا مزہ چکھائیں گے ۔
حق سے اپنی گردن موڑے ہوئے تاکہ اللہ کی راہ سے بہکادے ( ف۲۵ ) اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے ( ف۲٦ ) اور قیامت کے دن ہم اسے آگ کا عذاب چکھائیں گے ( ف۲۷ )
تاکہ لوگوں کو راہ خدا سے بھٹکا دیں ۔ 14 ایسے شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے روز اس کو ہم آگ کے عذاب کا مزا چکھائیں گے ۔ ۔ ۔ ۔
اپنی گردن کو ( تکبّر سے ) مروڑے ہوئے تاکہ ( دوسروں کو بھی ) اﷲ کی راہ سے بہکا دے ، اس کے لئے دنیا میں ( بھی ) رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلا دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :14 پہلے ان لوگوں کا ذکر تھا جو خود گمراہ ہیں ۔ اور اس آیت میں ان لوگوں کا ذکر ہے جو خود ہی گمراہ نہیں ہیں بلکہ دوسروں کو بھی گمراہ کرنے پر تلے رہتے ہیں ۔