Surah

Information

Surah ID #22
Total Verses 78 Ayaat
Rukus 10
Sajdah 2
Actual Order #103
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
Surah 22: Al-Hajj Ayat #29
ثُمَّ لۡيَـقۡضُوۡا تَفَثَهُمۡ وَلۡيُوۡفُوۡا نُذُوۡرَهُمۡ وَلۡيَطَّوَّفُوۡا بِالۡبَيۡتِ الۡعَتِيۡقِ‏ ﴿29﴾
Then let them end their untidiness and fulfill their vows and perform Tawaf around the ancient House."
پھر وہ اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں اور اللہ کے قدیم گھر کا طواف کریں ۔

More translations & tafseer

ثم ليقضوا تفثهم و ليوفوا نذورهم و ليطوفوا بالبيت العتيق
Then let them end their untidiness and fulfill their vows and perform Tawaf around the ancient House."
Phir woh apna mail kuchail door keren aur apni nazren poori keren aur Allah kay qadeem ghar ka tawaf keren.
پھر ( حج کرنے والے ) لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنا میل کچیل دور کریں ، اور اپنی منتیں پوری کریں ، اور اس بیت عتیق کا طواف کریں ۔ ( ١٦ )
پھر اپنا میل کچیل اتاریں ( ف۷٤ ) اور اپنی منتیں پوری کریں ( ف۷۵ ) اور اس آزاد گھر کا طواف کریں ( ف۷٦ )
پھر اپنا میل کچیل دور کریں 51 اور اپنی نذریں پوری کریں ، 52 اور اس قدیم گھر کا طواف کریں ۔ 53
پھر انہیں چاہئے کہ ( احرام سے نکلتے ہوئے بال اور ناخن کٹوا کر ) اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں ( یا بقیہ مناسک ) پوری کریں اور ( اﷲ کے ) قدیم گھر ( خانہ کعبہ ) کا طوافِ ( زیارت ) کریں
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :51 یعنی یوم النحر ( 10 ذی الحج ) کو قربانی سے فارغ ہو کر احرام کھول دیں ، حجامت کرائیں ، نہائیں ، دھوئیں اور وہ پابندیاں ختم کر دیں جو احرام کی حالت میں عائد ہو گئی تھیں ۔ لغت میں تَفَث کے اصل معنی اس غبار اور میل کچیل کے ہیں جو سفر میں آدمی پر چڑھ جاتا ہے ۔ مگر حج کے سلسلے میں جب میل کچیل دور کرنے کا ذکر کیا گیا ہے تو اس کا مطلب وہی لیا جائے گا جو اوپر بیان ہوا ہے ۔ کیونکہ حاجی جب تک مناسک حج اور قربانی سے فارغ نہ ہو جائے ، وہ نہ بال ترشوا سکتا ہے ، نہ ناخن کٹوا سکتا ہے ، اور نہ جسم کی دوسری صفائی کر سکتا ہے ۔ ( اس سلسلہ میں یہ بات جان لینی چاہیے کہ قربانی سے فراغت کے بعد دوسری تمام پابندیاں تو ختم ہو جاتی ہیں ، مگر بیوی کے پاس جانا اس وقت تک جائز نہیں ہوتا جب تک آدمی طواف افاضہ نہ کر لے ) ۔ سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :52 یعنی جو نذر بھی کسی نے اس موقع کے لیے مانی ہو ۔ سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :53 کعبہ کے لیے بیت عتیق کا لفظ بہت معنی خیز ہے عتیق عربی زبان میں تین معنوں کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ ایک ، قدیم ۔ دوسرے آزاد ، جس پر کسی کی ملکیت نہ ہو ۔ تیسرے ، مکرم اور معزز ۔ یہ تینوں ہی معنی اس پاک گھر پر صادق آتے ہیں ۔ طواف سے مراد طواف زیارت ہے جو یوم النحر کو قربانی کرنے اور احرام کھول دینے کے بعد کیا جاتا ہے ۔ یہ ارکان حج میں سے ہے ۔ اور چونکہ قضائے تَفَث کے حکم سے متصل اس کا ذکر کیا گیا ہے اس لیے یہ ارشاد اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ یہ طواف قربانی کرنے اور احرام کھول کر نہا دھو لینے کے بعد کیا جانا چاہیے ۔