Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ‏ ﴿50﴾
پس جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان ہی کے لئے بخشش ہے اور عزت والی روزی ۔
فالذين امنوا و عملوا الصلحت لهم مغفرة و رزق كريم
And those who have believed and done righteous deeds - for them is forgiveness and noble provision.
Pus jo eman laye hain aur jinhon ney nek amal kiye hain unn hi kay liye bakhsish hai aur izzat wali rozi.
پھر جو لوگ ایمان لے آئے ، اور نیک عمل کرنے لگے ، تو ان کے لیے مغفرت ہے ، اور باعزت رزق ہے ۔
تو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی ( ف۱۳۷ )
پھر جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے ان کے لیے مغفرت ہے اور عزت کی روزی ۔ 95
پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے مغفرت ہے اور ( مزید ) بزرگی والی عطا ہے
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :95 مغفرت سے مراد ہے خطاؤں اور کمزوریوں اور لغزشوں سے چشم پوشی و درگزر ۔ اور رزق کریم کے دو مطلب ہیں ۔ ایک یہ کہ عمدہ رزق دیا جائے ۔ دوسرے یہ کہ عزت کے ساتھ بیٹھا کر دیا جائے ۔