Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
اَ لۡمُلۡكُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّـلَّـهِ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ‌ ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏ ﴿56﴾
اس دن صرف اللہ ہی کی بادشاہی ہوگی وہی ان میں فیصلے فرمائے گا ، ایمان اور نیک عمل والے تو نعمتوں سے بھری جنتوں میں ہوں گے ۔
الملك يومىذ لله يحكم بينهم فالذين امنوا و عملوا الصلحت في جنت النعيم
[All] sovereignty that Day is for Allah ; He will judge between them. So they who believed and did righteous deeds will be in the Gardens of Pleasure.
Uss din sirf Allah hi ki badshaat hogi wohi unn mein faislay farmaye ga. eman aur nek amal walay to nematon say bhari jannaton mein hongay.
بادشاہی اس دن اللہ کی ہوگی ، وہ ان کے د رمیان فیصلہ کرے گا ، چنانچہ جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، وہ نعمتوں کے باغات میں ہوں گے ۔
بادشاہی اس دن ( ف۱۵۰ ) اللہ ہی کی ہے ، وہ ان میں فیصلہ کردے گا ، تو جو ایمان لائے اور ( ف۱۵۱ ) اچھے کام کیے وہ چین کے باغوں میں ہیں ،
اس روز بادشاہی اللہ کی ہوگی ، اور وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا ۔ جو ایمان رکھنے والے اور عمل صالح کرنے والے ہوں گے وہ نعمت بھری جنتوں میں جائیں گے ،
حکمرانی اس دن صرف اﷲ ہی کی ہوگی ۔ وہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا ، پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ( وہ ) نعمت کے باغات میں ( قیام پذیر ) ہوں گے