Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
لَيُدۡخِلَـنَّهُمۡ مُّدۡخَلًا يَّرۡضَوۡنَهٗ‌ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَعَلِيۡمٌ حَلِيۡمٌ‏ ﴿59﴾
انہیں اللہ تعالٰی ایسی جگہ پہنچائے گا کہ وہ اس سے راضی ہوجائیں گے بیشک اللہ تعالٰی علم اور بردباری والا ہے ۔
ليدخلنهم مدخلا يرضونه و ان الله لعليم حليم
He will surely cause them to enter an entrance with which they will be pleased, and indeed, Allah is Knowing and Forbearing.
Unhen Allah Taalaa aisi jagah phonchaye ga kay woh iss say razi ho jayen gay be-shak Allah Taalaa ilm aur burdbari wala hai.
وہ انہیں ضرور ایسی جگہ پہنچائے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے ، اور اللہ یقینا ہر بات جاننے والا ، بڑا بردبار ہے ۔
ضرور انھیں ایسی جگہ لے جائے گا جسے وہ پسند کریں گے ( ف۱۵٤ ) اور بیشک اللہ علم اور حلم والا ہے ،
وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے ۔ بے شک اللہ علیم اور حلیم ہے ۔ 103
وہ ضرور انہیں اس جگہ ( یعنی مقامِ رضوان میں ) داخل فرمائے گا جس سے وہ راضی ہو جائیں گے ، اور بیشک اﷲ خوب جاننے والا بُردبار ہے
سورة الْحَجّ حاشیہ نمبر :103 علیم ہے ، یعنی وہ جانتا ہے کہ کس نے فی الحقیقت اسی کی راہ میں گھر بار چھوڑا ہے اور وہ کس انعام کا مستحق ہے ۔ حلیم ہے یعنی ایسے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی لغزشوں اور کمزوریوں کی وجہ سے ان کی بڑی بڑی خدمات اور قربانیوں پر پانی پھیر دینے والا نہیں ہے ۔ وہ ان سے درگزر فرمائے گا اور ان کے قصور معاف کر دے گا ۔